ابنا: اخباری رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ کاخیال ہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد،لیبیا میں عالمی فوجی مداخلت کے ساتھ ایسے اقدمات کی حمایت کرتی ہے جس کے تحت امریکااوراتحادی لیبیا میں اپوزیشن گروپ کو ہتھیار فراہم کرسکتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فرانس بھی باغیوں کو مسلح کرنے اور تربیت دینے کی حمایت کرتا ہے۔ اتحادی افواج زلیتن، طرابلس اور ویتاعہ کو نشانہ بنارہی ہیں۔ طرابلس کے مشرق میں تاجوراکے علاقے میں تین دھماکوں سے آگ بھڑک اٹھی۔امریکی فوجی ترجمان کے مطابق پچھلے24 گھنٹوں میں16 ٹام ہاک میزائل فائر کیے گئے ہیں جس میں کرنل قذافی کے ٹینکوں، جنگی ہتھیاروں اور تنصیبات کونشانہ بنایاگیا۔ جنگی جرائم کے امریکی سفیر کاکہناہے کہ حکومت مخالف مظاہرین پر بمباری اور فائرنگ کرنیوالوں پرمقدمات چلائے جائیں گے۔
......
/110